پاکستان
09 ستمبر ، 2015

پنجاب پولیس کے 82 افسران اور اہل کار حج مشن پر سعودی عرب روانہ

پنجاب پولیس کے 82 افسران اور اہل کار حج مشن پر سعودی عرب روانہ

لاہور........پنجاب پولیس کے 82 افسران اور اہلکاروں کو حج مشن میں سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔ ان میں 24 افسران کو دوسری بار بھیجا گیا ہے۔

حج مشن پر جانے سے محروم رہنے والے بعض پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ من پسند لوگوں کو بھیجا گیا اور 24 افسران کو دوسری بار بھیجا گیا جس کا کوئی جواز نہیں۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ برانچ کے افسر کا کہنا ہے کہ 800 درخواستیں آئی تھیں اور قرعہ اندازی کےذریعے نام نکالے گئے تاہم دوسری بار جانے والوں کے بارے میں افسران ہی بتا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :