پاکستان
09 ستمبر ، 2015

میجر شبیر شریف شہید پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

میجر شبیر شریف شہید پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

اسلام آباد........ ارض پاک کے عظیم سپوت میجر شبیر شریف شہید پر کرنل ریٹائرڈ اعظم قادری کی لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوئی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ مصنف کی کاوش شہید کے لیے سدا بہار خراج تحسین ہے۔

نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی جنگ گروپ کے زیر اہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوئی ۔ مصنف کرنل ریٹائرڈ اعظم قادری کا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کی کہانیاں قوموں کو جینے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف کا تعلق پاکستان کے اعلیٰ ترین عسکری خاندان سے تھا۔

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف شہید اس دھرتی کا نڈر اور بہادر سپوت تھا۔

مزید خبریں :