پاکستان
10 ستمبر ، 2015

فالج زدہ مجرم کی پھانسی روکنےکا قانون موجودنہیں،عدالت

فالج زدہ  مجرم کی پھانسی روکنےکا قانون موجودنہیں،عدالت

لاہور......لاہورہائیکورٹ نےقراردیاہےکہ فالج سے متاثر مجرم کی پھانسی روکنےکا کوئی قانون موجود نہیں،قانون کےتحت قاتل کو معاف کرنےکااختیارصرف مقتول کےلواحقین کے پاس ہے۔لاہورہائیکورٹ نےیہ ریمارکس ٹانگوں سےمعذورشخص کو پھانسی دینے کےخلاف درخواست کےتفصیلی فیصلےمیں دیئے۔

عدالت نے قرار دیاکہ فالج کا مریض ہونےکی بنا پر پھانسی روکنےکا کوئی قانون موجود نہیں،صرف حاملہ عورت کی پھانسی روکنے کا قانون موجود ہے،

تاہم مقتول کےورثاءآخری لمحےمیں بھی پھانسی کی سزا معاف کرسکتے ہیں،عدالت نے مجرم عبدالباسط کی درخواست مستردکر دی تھی۔

مزید خبریں :