پاکستان
10 ستمبر ، 2015

جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد......جسٹس انور ظہیر جمالی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے عہدے کا حلف لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس اور ججز صاحبان ، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سمیت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جسٹس انور ظہیر جمالی پاکستان کے 24 چیف جسٹس ہیں ۔

مزید خبریں :