پاکستان
10 ستمبر ، 2015

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

لاہور.......پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے آئی ٹی سےبھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گوگل جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے نائب صدر راجن انندان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،جس میں صوبے او رگوگل کے مابین آئی ٹی میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں ای گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے گوگل سے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخی نوعیت کا حامل نالج پارک بنایا جارہاہےجو تعلیم اور تحقیق کے فروغ کا باعث بنے گا۔

نائب صدر گوگل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ آئی ٹی کے شعبےمیں تعاون کو بڑھایا جائے گا ۔

مزید خبریں :