10 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔کارروائیوں میں3ملزمان سمیت60سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھنگوریہ گوٹھ اور محمدی کالونی میں 5گھنٹے سےزائد آپریشن جاری رہا۔کراچی میں آج صبح سویرے پی آئی بی کالونی، باجوڑی محلہ اور پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایس پی گلشن اقبال کے مطابق کارروائی میں 3ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سرچ آپریشن کےدوران30مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں اختر کالونی اور عزیزآبادکے علاقوں محمدی کالونی اور بھنگوریہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے 35مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
محمدی کالونی اور بھنگوریہ گوٹھ میں صبح 6بجے سے شروع ہونے والا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران محمدی کالونی اور بھنگوریہ گوٹھ کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔