پاکستان
10 ستمبر ، 2015

لاہور ہائیکورٹ:قاسم ضیا کی درخواست پر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ:قاسم ضیا کی درخواست پر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی

لاہور.......لاہورہائیکورٹ نے نیب کو حکم دیاہےکہ پیپلز پارٹی کےرہنماقاسم ضیاء کے خلاف مزیدریکارڈپیش کیاجائے۔عدالت نےقاسم ضیاءکی درخواست ضمانت پر کارروائی17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نےقاسم ضیاءکی درخواست ضمانت کی سماعت کی،قاسم ضیاء کےوکلاء کا مؤقف تھاکہ نیب 7سال سےمعاملے کی انکوائری کر رہا ہے،ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد یاگواہ موجود نہیں،قانون کے تحت انکوائری کی سطح پر ملزم کی ضمانت منظورہوسکتی ہے.

نیب کی طرف سےعدالت کو بتایاگیاکہ فراڈ میں ملوث کمپنی کےمالک علی عثمان کوگرفتارکیاجاچکا ہے ،علی عثمان نےانکشاف کیاہے کہ فراڈ کی رقم آپس میں بانٹی گئی تھی۔

عدالت نےنیب کو مزیدریکارڈپیش کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :