10 ستمبر ، 2015
سری نگر..........مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ریاست میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی کی درخواست ایڈووکیٹ پری مُکش سیٹھParimoksh Seth نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا گائے کے گوشت کی فروخت سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ گائے کو ذبح کرنا انڈین پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرم ہے جبکہ ذبح شدہ جانوروں کا گوشت قبضے میں رکھنا بھی جرم ہے ۔
کشمیر کے ڈویژنل کمشنر اس درخواست کا مناسب جواب دینے میں ناکام ہوگئے جس پر جسٹس دھیرج سندھ ٹھاکر اور جسٹس جانک راج کوتوال نے وادی میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ۔