پاکستان
19 مئی ، 2012

فیصل آباد:خود سوزی کرنے والے طالب علم کی نماز جنازہ

فیصل آباد:خود سوزی کرنے والے طالب علم کی نماز جنازہ

فیصل آباد … فیصل آباد میں اسکول ہیڈماسٹر کے مبینہ نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر خود کوآگ لگانے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ فیصل آباد میں اسکول ہیڈ ماسٹر کے مبینہ ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر چھٹی جماعت کے 13 سالہ طالبعلم عمر نے گذشتہ روز خودکو آگ لگا لی تھی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا اور اس کے بچنے کے امکانات انتہائی کم تھے۔ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد فیصل آباد کے ایم سی ہائی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم عمر بالآخر رات اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے انتقال کی خبر سن کر اس کی ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی جبکہ والد پہلے ہی آئی سی یو میں داخل ہیں۔ طالب علم عمر کی نمازجنازہ آج صبح ادا کی گئی جس میں لواحقین اور محلے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :