Time 15 جون ، 2025
پاکستان

بھارت اور اسرائیلی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیاگیا، یہ بڑی فتح ہے: وزیردفاع

بھارت اور اسرائیلی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیاگیا، یہ بڑی فتح ہے: وزیردفاع
فیٹف کے ذیلی ادارے کے اجلاس میں چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ریلیف کی حمایت کی اور ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی فتح ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ریلیف کی حمایت کی اور ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیا پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت پسندی سے جائزہ لیا جائے توپاکستان اب تک ایف اےٹی ایف کی تمام ضروریات کوپورا کرچکاہے اور اب پاکستان کا کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی فتح ہےکہ بھارت اور اسرائیل کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیاگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :