دنیا
19 مئی ، 2012

امریکا:کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں سیسنا طیارے داخل

امریکا:کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں سیسنا طیارے داخل

واشنگٹن… امریکا میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر دو سیسنا طیاروں کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی نے امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی۔ دونوں طیاروں کو پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میری لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب پہلا سیسنا طیارہ کیمپ ڈیوڈ میں واقع ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جہاں صدر اوباما کی میزبانی میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس جاری ہے۔ امریکی ایف 15طیارے نے فوری طور پر سیسنا طیارے کا راستہ روکا۔ دوسرا واقعہ سات بج کر سترہ منٹ پیش آیا جب ایک دوسرا سیسنا طیارہ بھی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے روکا اور پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ دونوں پائلٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ دونوں طیارے ریڈیو رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

مزید خبریں :