پاکستان
13 ستمبر ، 2015

لاہور: غیرقانونی سلاٹرہاؤس پرچھاپا،3سو کلو گوشت ضبط،3 گرفتار

لاہور: غیرقانونی سلاٹرہاؤس پرچھاپا،3سو کلو گوشت ضبط،3 گرفتار

لاہور ......لاہور میں لائیو اسٹاک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3سوکلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے 3 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔لاہور میں لائیواسٹاک ٹیم نے کینال ویو اور اعوان ٹاؤن میں غیر قانونی ذبح خانوں میں چھاپے مارے۔

حکام کے مطابق کینال ویو میں بیمار گائے ذبح کی گئی تھی جبکہ اعوان ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر چھوٹے جانور ذبح کیے جارہے تھے۔ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے 3سو کلو گوشت قبضے میں لے کر 3 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کےلیے درخواست دے دی گئی۔

مزید خبریں :