پاکستان
13 ستمبر ، 2015

کراچی:ولیکا چورنگی پر کوچ الٹ گئی، 1شخص جاں بحق 16زخمی

کراچی:ولیکا چورنگی پر کوچ الٹ گئی، 1شخص جاں بحق 16زخمی

کراچی .....کراچی کے علاقے سائٹ ولیکا چورنگی پر مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث بلال کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ارشد جاں بحق اور ریحانہ، شازیہ، ندیم، فرحان اور نیاز سمیت 16افراد زخمی ہوگئے۔

ارشد کی لاش اور زخمیوں کو پہلے عباسی شہید اسپتال پھر سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :