19 مئی ، 2012
حافظ آباد…مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج شام 6بجے حافظ آبادمیونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اورسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف سہ پہر4بجے بذریعہ موٹروے پہنچیں گے،مقامی ایم این ایز،ایم پی ایزاور دیگر اہم شخصیات خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج پر نواز شریف کا استقبال کریں گی،نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسٹیج کی تیاری سمیت جلسہ گاہ میں 30ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں،خواتین کے بیٹھنے کے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہیں،ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت ،ریسکیو1122،ٹی ایم اے،سول ڈیفنس،روڈز اینڈ بلڈنگ اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیاہے۔