Time 15 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’امی کے ساتھ 2 دن گزار کر کہا، بھابیوں کو سلام ہے‘، جویریہ والدہ سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں

’امی کے ساتھ 2 دن گزار کر کہا، بھابیوں کو سلام ہے‘، جویریہ والدہ سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں
اداکارہ کے والدہ کیلئے اپنائے گئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکادیا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کو دوران شو اپنی والدہ سے متعلق دیے گئے مضحکہ خیز بیانات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

اداکارہ جویریہ سعود مدر ز ڈے کے موقع پر والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔

دوران شو جویریہ نے میزبان کے ایک سوال پر  والدہ کیلئے مذاق بھرا انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے امی کے ساتھ  2 دن  گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔

’امی کے ساتھ 2 دن گزار کر کہا، بھابیوں کو سلام ہے‘، جویریہ والدہ سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں

تاہم بیٹی کا یہ انداز غالباً ان کی والدہ کو ناگوار گزرا جس پر  ان کی والدہ نے برہمی سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھابیوں کو کیوں سلام ؟  وہ تو روٹیاں بناتے ہی اپنے کمروں میں چلی جاتی ہیں، میرے ساتھ رہتی کب ہیں؟‘

ایک اور سوال کے جواب پر جویریہ سعود کی والدہ نے  بتایا کہ ’ اگر میرے خلاف کوئی بات کی جائے تو مجھے غصہ آجاتا ہے‘، اس پر جویریہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’امی ہم تو روز آپکے خلاف بات کرتے ہیں‘ جس پر ان کی والدہ نے کہا کہ میرے پیچھے سے نہیں منہ پر کہو جو کہنا ہے‘۔

اداکارہ کے والدہ کیلئے اپنائے گئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکادیا اور صارفین نے شو کے کلپ پر تیزی سے تنقیدی تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جویریہ کو ہنسنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :