پاکستان
19 مئی ، 2012

حج کرپشن کیس:فریق استغاثہ کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی…حج کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت کرنے والے جج نے فریق استغاثہ ، ایف آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ اس نے عدالت میں حاضری یقینی نہ بنائی تواگلی سماعت پرملزم سابق وزیر حامدسعیدکاظمی کی زیرسماعت بریت درخواست پر فیصلہ سنادیا جائے گا۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ حامد سعید کاظمی اور سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر حج اسکینڈل کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی تاہم یہ بھی واضح کیاکہ آئندہ سماعت پر پبلک پراسیکیوٹر نہ آئے تو حامد کاظمی کی بریت درخواست پر فیصلہ سنا دیا جائے گا، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں حامدسعید کاظمی کاکہناتھاکہ ان کیخلاف مقدمہ میں کوئی ثبوت نہیں آسکا، تحریک انصاف کے اعظم سواتی نے اُن پرالزام لگایا،شاہ محمودنے میرے بے گناہ ہونے کاکہا۔اب وہ عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ اعظم سواتی اورشاہ محمودمیں سے کون سچاہے۔

مزید خبریں :