19 مئی ، 2012
کراچی… وزارت تجارت نے چمڑے کی مصنوعات کے برآمد کنندگان کو جانوروں کی اسمگلنگ اور کھالوں کی برآمد کے اعداد و شمار میں غلط بیانی کی روک تھام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیئے کے مطابق لیدر کے شعبے کی ترقی کے لیے وزارت نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔سیکریٹری تجارت ظفر محمود کے مطابق ٹریڈ ڈیویلپمنٹ تھارٹی اور وزارت تجارت ٹینرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل خام چمڑے برآمدات کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے پالیسی ترتیب دیں گے جس سے اصل برآمد کنندگان فائدہ اٹھا سکیں۔ظفر محمود کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت جانوروں کی برآمدات پر مکمل پابندی کے حوالے ٹینرز ایسوسی ایشن کی حمایت کرے گی تاکہ مقامی صنعت کو خام مال کی دستیابی ہوسکے۔