پاکستان
19 مئی ، 2012

جعفرآباد : پانچ گھنٹوں کے دوران غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

جعفرآباد …جعفرآباد میں دو مختلف واقعات میں پانچ گھنٹوں کے دوران غیرت کے نام پر دو خواتین کوقتل کردیا گیا۔ پہلا واقعہ جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار سٹی میں پیش آیا۔جہاں جان محمد نے اپنی بیوی سبحانہ کو سیاہ کاری کا الزام دے کر قتل کردیا۔ دوسرے واقعہ میں چتن پٹی کے رہائشی غلام حسین نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کرکے بہن بیب نور کو قتل کردیا۔ اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :