پاکستان
19 مئی ، 2012

دفاع پاکستان کونسل کا27مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا27مئی کو اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کا اعلان

لاہور…دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27مئی کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس منصورہ ،لاہورمیں مولانا سمیع الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید منور حسن، حافظ سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سردار عتیق احمد خان ،جنرل حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، حافظ طاہر اشرفی، لیاقت بلوچ اور دیگر راہنماء شریک ہوئے ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی کھولنے کے خلاف 27 مئی کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے،جس کا آغاز کراچی ہوگا ۔جو مختلف شہروں سے ہوتا اسلام آباد پہنچے گا، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ لانگ مارچ پر امن ہوگا، مختلف شہروں سے کارکنان اس میں شریک ہوں گے،جبکہ نیٹو پسلائی کی بحالی کے خلاف جمعہ 25 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گاانہوں نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد 21 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے اپنے اجلاس کو موخر کردیں۔

مزید خبریں :