14 ستمبر ، 2015
لاہور.......مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا۔ چیئرمین آل پاکستان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10 روپے بڑھانے سے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے اضافہ ہوا ہے ۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اضافے سے نئی قیمت کراچی میں 80 روپے فی کلو ، لاہور ، پشاور، ملتان فیصل آباد اور دیگر شہروں میں 85 روپے فی کلو ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد پر6 فی صد ایکسائز ڈیوٹی بھی عائد کر دی ہے، اس سے مارکیٹنگ کمپنیوں کواضافی قیمت برقراررکھنے کا جوازمل جائے گا۔