پاکستان
19 مئی ، 2012

انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی نہیں ریاست کی بھی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی نہیں ریاست کی بھی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی صرف عدلیہ نہیں بلکہ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں آئین سے انحراف پر عدلیہ سمیت تمام ادارے متاثر ہوئے،جمہوریت آئین نے ہی دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے اور جلد انصاف کیلئے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانا ہوگی اورقوانین کو سادہ بنانا ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت، ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز ، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون شریک ہوئے۔ اجلاس میں قیدیوں میں شامل حاملہ خواتین کو ضمانت دینے ، تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے قانونی ترامیم سمیت کئی تجاویز پر غور کیا گیا۔

مزید خبریں :