15 ستمبر ، 2015
دبئی...........پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدت پسندی اور کرپشن کے خلاف جنگ قابل تعریف لیکن کسی کو آئینی حدود پار نہیں کرنی چاہئے، دوسرے اداروں میں مداخلت اورآئینی حدود پارکرنے والے طاقتوراداروں کا تصور جمہوریت کے لے نہایت خطرناک ہے۔جمہوریت دشمن جمہوریت کو نقصان پہنچانے کےطریقے تبدیل کررہے ہیں ۔
عالمی یوم جمہوریہ پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت انتخابات کراکے اقتدار سیاسی پارٹیوں کو منتقل کرنے کانام نہیں بلکہ برداشت اور سیاسی مخالفین کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے۔ ان کاکہنا ہےکہ دشمنوں نے ماضی میں براہ راست جمہوریت پر شب خون مارا، آئین کو معطل کرکے ایل ایف او اور پی سی او متعارف کرائے۔
سابق صدرکہتےہیں کہ جمہوریت کو دہشت گرد اور انتہاپسند ذہنیت سے بھی خبرداررہنا چاہئے، طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے والوں پر نظررکھی جائے۔آصف علی زرداری نےکہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور دیگر سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے آمریت پاکستان مین اپنے قدم نہ جماسکی۔