15 ستمبر ، 2015
کراچی .......کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کورینجرزکی سیکیورٹی دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ رینجرز کے اعلیٰ حکام کی ٹریفک پولیس عہدیداروں سے ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ٹریفک پولیس حکام سے پوچھا گیا کہ رینجرز کو زیادہ ٹریفک والے مقامات کے بارے میں بتائیں،اس مقام پر کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے گی۔ رینجرز ٹریفک پولیس دونوں کی موجودگی سے ٹریفک اور سیکیورٹی بہتر ہوگی۔