پاکستان
15 ستمبر ، 2015

ایکشن پلان :کالعدم تنظیموں کیخلاف 9 ہزار 958 چھاپے، 844سرچ آپریشن

ایکشن پلان :کالعدم تنظیموں کیخلاف 9 ہزار 958 چھاپے، 844سرچ آپریشن

کراچی.......کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کی رپورٹ جیونیوز نے حاصل کرلی ،اب تک 343دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ ان کی مالی معاونت کرنے پر 4ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان پر تیار رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف اب تک 9ہزار958سے زائد چھاپے، 844سرچ آپریشنز ہوئے،717مقابلوں میں 343دہشت گرد مارے جبکہ 370گرفتار کیے گئے، 1500کلوگرام دھماکا خیز موادجبکہ مختلف اقسام کے 5223ہتھیار برآمد کیے گئے۔

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 4افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، 1407غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے جن میں سے 358ضمانت پر رہا ہوگئے۔ سندھ ساؤنڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت 1081مقدمات درج ہوئے، 559افراد گرفتار، نفرت انگیز تقاریر پر 28 مقدمات درج جبکہ 12افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے 251مشتبہ افراد میں سےتاحال 122قانون کی نظروں سے غائب ہیں، جائیداد کی خرید و فروخت اور کرائے کی لین دین کی درست معلومات نہ دینے پر 39افراد گرفتارکیے جاچکے ہیں، نفرت انگیز وال چاکنگ پر 11افراد گرفتار کیے گئے، غیر رجسٹرڈ 584مدارس میں 73236طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں موجود 23مدارس کی تلاشی لی جانی ہے، جبکہ سائٹ اور شاہ فیصل کالونی کے 5مدارس کی تلاشی کے دوران ایک میں سے نفرت انگیز مواد ملا جس پرمہتم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :