15 ستمبر ، 2015
لاہور.......حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب کے لیے سردار ایاز صادق اور علیم خان کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست 122اور پنجا ب اسمبلی کی نشست 147پر ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر نے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔ این اے 122پر نون لیگ کے سردار ایاز صادق ،پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان اور پیپلز پارٹی کے عامر حسن امیدوار ہیں۔