15 ستمبر ، 2015
دیر.......اپر دیر کے انتخابی معرکے میں پیپلزپارٹی کو غیر متوقع کامیابی ملی ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقےپی کے 93 میں جماعت اسلامی کو شکست ہوئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثنا اللہ 21738 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے اعظم خان کو 14617 ووٹ ملے۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اس حلقے سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔