پاکستان
15 ستمبر ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

کراچی........سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کراچی میں تشدد کی نئی لہر پر قابو پانے کے لئے ہرممکن وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس اور رینجرز حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن پر ہونے والی پیشرفت ،، کراچی میں تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر، اوراس بارے میں تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دہشت گردوں ، سہولت کاروں اورپناہ فراہم کرنیوالوں کا قلع قمع کرنے کا عزم کرتے ہوئے ،انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطے مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

مزید خبریں :