16 ستمبر ، 2015
کراچی .....کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے فشر مین کو آپریٹیو کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی سمیت 3ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر 30ستمبر تک پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
سہولت کاری کے الزام میں گرفتار حسین قمر،سلطان قمر اور نعیم ساجد کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے30ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر سچل پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تینوں ملزمان کو سانحہ صفورامیں سہولت کار بتایا گیا ہے جبکہ وائس چیئر مین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی سلطان قمر 90 روز تک رینجرز کی تحویل میں تھے۔واضح رہے کہ سانحہ صفورا میں پہلے ہی 5 ملزمان گرفتار ہیں جو جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔