16 ستمبر ، 2015
کراچی .....تیسرے روز بھی جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے سامنے بے بس اور ناکام ہو گئی ہے،روزانہ ہزاروں پریشان حال مریض مایوس لوٹ رہے ہیں۔
ہیلتھ الاونس کی عدم ادائیگی کیخلاف جناح اسپتال میں پیرامیڈکل اسٹاف کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیس الدین بھٹی نے احتجاج ختم کرانے کیلئے وزیر صحت کی ہدایت پر رینجرز کوگزشتہ روز خط لکھا تھا۔
تیسرے روز وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے،وزیر صحت، خزانہ اور صحت کے سیکریٹریز اور جناح اسپتال کے ڈائریکٹر کو طلب کر لیاہے۔
پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث او پی ڈی اور آپریشن تھیڑ بند ہیں اور مریض پریشان ہیں ، دور دراز علاقوں سے لائے گئے مریض اسپتال پہنچنے کے باوجود علاج سے محروم ہیں۔