16 ستمبر ، 2015
کراچی .....کراچی میں سول اسپتال کے عقب میں واقع فائر بریگیڈ کے مرکزی دفتر پر رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 فائٹر ز کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے عقب میں واقع سینٹرل فائر بریگیڈ آفس پر رینجرز نے چھاپہ مار کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ تلاشی کے بعد 2 فائر فائٹرز کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
حراست میں لیے گئے فائر فائٹرز کی شناخت عبدالوحید اور عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی ہےجو فائر بریگیڈ کی مرکزی رہائشگاہ کے ہی رہائشی بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے تمام فائر فائٹرز کے کوائف بھی طلب کرلیے ہیں۔