پاکستان
16 ستمبر ، 2015

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف والدین پھر سڑکوں پر

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف والدین پھر سڑکوں پر

کراچی .....کراچی میں آج پھر نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ۔والدین نے سندھ حکومت سے پرائیوٹ اسکولوں کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسکول فیسوں میں من مانے اضافہ کرکے پرائیوٹ اسکولوں نے اچھے بھلے شہریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے ،نجی اسکولوں کی فیسیں شہریوں کی برداشت سے باہرہوگئی ہے،اضافے کے خلاف شہر شہر مظاہرہے ہورہے ہیں۔

کراچی ،لاہور،اسلام سمیت مختلف شہروں میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں، ڈھیروں فیسیں بٹورنےو الی اسکول انتظامیہ نے کانوں روئی ٹھونسی ہوئی ہے،حکومت کے اقدامات بھی تاحال زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں ۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز وزارت تعلیم اور کیڈ کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد ہونا باقی ہے ،، سندھ اسمبلی میں اس معاملے پر بحث کےلیے پی ٹی آئی کے رکن نے تحریک التوا جمع کرادی ہے ،

نجی اسکولز نے والدین کو اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ سمجھ رکھا ہے بلکہ تعلیم کو کاروبار بنا رکھا ہے،ان سمیت مختلف نعرے پلے کارڈز پر درج تھے۔

مزید خبریں :