16 ستمبر ، 2015
فیصل آباد......ریسلنگ کا اکھاڑاسجافیصل آباد سیشن کورٹ کے باہر،جہاں مخالفین نے ایک دوسرے پر کشتی کے خوب داؤ آزمائے۔پہلے آنکھوں ہی آنکھوں میں تولا،پھر ایک دوسرے کو پھوڑا۔
فیصل آباد سیشن کورٹ کے باہر سجا فری اسٹائل کشتی کا اکھاڑا،دو دیسی پہلوانوں میں سے ایک نے دوسرے کو سر سے دبوچا،پھر کمر سے کھینچا اور گھما کے دیا دھوبی پٹرا۔رنگ میں میں پولیس بنی ریفری،دونوں ریسلرز کو الگ کیا اورکشتی ختم ہونے کا اعلان ہوا۔