16 ستمبر ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں پھیلائی گئی افواہیں افسوناک ہیں،ان میں کوئی سچائی نہیں۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ انہیں اسمبلیوں کا ٹکٹ پارٹی نے دیا تھا اور ارکان نے استعفے اپنی مرضی سے دیئے ہیں۔
پریس کانفرنس کے بعد لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا تھا۔