دنیا
17 ستمبر ، 2015

چلی :8.3 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں5، افراد ہلاک

 چلی :8.3 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں5، افراد ہلاک

سین تیاگو......لاطینی امریکا کے ملک چلی میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، حکام کی ہدایت پر لاکھوں افراد نے متاثرہ علاقے خالی کر دیئے ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

چلی کے دارالحکومت سین ٹیاگو میں رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ تین رکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز سین ٹیاگو سے 228 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث دار الحکومت کی عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ،ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے سبب سمندر میں 15 فٹ لہریں بلند ہوئیں۔حکام کی ہدایت پر لاکھوں افراد نے متاثرہ علاقے خالی کر دیئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس تک محسوس کیے گئے، پرواور ہوائی میں بھی سونامی وراننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :