دنیا
17 ستمبر ، 2015

نیپال ، نئے ملکی آئین کیخلاف احتجاج ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

نیپال ، نئے ملکی آئین کیخلاف احتجاج ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

کھٹمنڈو......نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں مجوزہ نئے ملکی آئین کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے چارسالہ بچے سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا ہےکہ گزشتہ روز مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب انھوں نے سیکورٹی فورسز پر پٹرول بموں اور پتھروں سے حملہ اور قریبی تھانے میں توڑ پھوڑکی۔

میڈیا کے مطابق نیپال میں مجوزہ نئے آئین کیخلاف جاری احتجاج کے دوران اب تک چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :