پاکستان
18 ستمبر ، 2015

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا کراچی میں بھیک مشن کے لیے مارچ

 سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا کراچی میں بھیک مشن کے لیے مارچ

کراچی.......معروف سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود دکھی انسانیت کے لیے بھیک مشن شروع کیا ہے۔

مولانا عبد الستار ایدھی نے بھیک مشن کیلیے کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد تک مارچ کیا۔ اس دوران شہریوں کی جانب سے عبد الستار ایدھی کوچندہ دیا گیا۔

اس موقع پر مولانا ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ چندہ جمع کرنے کیلیے کسی بڑی شخصیت کے پاس نہیں جاتے جو مل جائے لے لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھیک مشن کا مقصدمفلسی اور غربت ختم کرنا ہے۔

مزید خبریں :