پاکستان
18 ستمبر ، 2015

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

لاہور .....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بچ گیا ،وزیراعلیٰ لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے نے ٹیک آف کرتے ہی ہچکولے لیناشروع کردئیے، تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ طیارہ اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری انرجی جہانزیب اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طیارے میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے ہچکولے لینے پر وزیراعلیٰ اور دیگر مسافروں نے کلمہ طیبہ اور آیت الکرسی پڑھی ،شہباز شریف نے اس موقع پر اظہار کیا کہ شاید آج زمین پر اترنا ممکن نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ مسلسل کنٹرول ٹاور سے رابطے میں رہا،اس موقع پر اس نے بتایا کہ موسم ٹھیک ہے مگر کوئی بڑی فنی خرابی لگتی ہے ،تاہم تھوڑی دیر بعداس نے بڑی مہارت سے طیارہ زمین لینڈ کرلیا۔

مزید خبریں :