دنیا
19 ستمبر ، 2015

جاپان کی پارلیمنٹ میں متنازع سیکیورٹی بل منظور

جاپان کی پارلیمنٹ میں متنازع سیکیورٹی بل منظور

ٹوکیو......جاپان کی پارلیمنٹ نے متنازع سیکیورٹی بل کی منظور ی دے دی ہے ، جاپانی فوج 70 سال بعد بیرون ملک فوجی کارروائیوں میں حصہ لے سکے گی۔

جاپان کی پارلیمنٹ میں متنازع سیکیورٹی بل منظور کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی بل کی منظوری کے بعد جاپانی فوجی ملک سے باہر اتحادیوں کے ساتھ فوجی کاروائیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

جاپانی فوجیوں پر جنگ عظیم دوم کے بعد سے بیرون ملک کاروائیوں میں حصہ لینے پر پابندی تھی، متنازع سیکیورٹی بل پر جاپان میں عوامی سطح پر مخالفت پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :