پاکستان
19 مئی ، 2012

لیون پنیٹانے پاکستان کے فی ٹرک 5ہزارڈالر کے مطالبے کو مسترد کردیا

لیون پنیٹانے پاکستان کے فی ٹرک 5ہزارڈالر کے مطالبے کو مسترد کردیا

کراچی… امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزیردفاع نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان کے فی ٹرک 5ہزارڈالر کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔ لیون پنیٹا نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے شکاگو روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستانی حکام کی طرف سے معاوضے کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت مالیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اس صورت حال کی موجودگی میں یہ ادائیگی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکاگو کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ نیٹو سپلائی کے معاوضے پر روبرو بات کروں گا۔ وہ جنگ کی کوششوں پر تمام اتحادیوں کے درمیان ایک اتفاق رائے کے لئے پُر امید ہیں۔اخبا ر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے نیٹو سپلائی کی بحالی کو5ہزار فی ٹرک کے معاضے سے مشروط کیا ہے۔ امریکی اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ واقعے سے قبل پاکستان کو نیٹو کے فی ٹرک کی اوسطاً250ڈالر کی ادائیگی کی جار ہی تھی۔اخبار نے مزید لکھا کہ صدر زرداری کی اوبا ماسے ون آن ون ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔

مزید خبریں :