20 ستمبر ، 2015
لاہور.........پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب آج شام ایکپسو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جس میں آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سمیت دنیا کے مختلف کرکٹ بورڈز کے عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تقریب میں پاکستان کے نمایاں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔ جس کو شایان شان طریقے سے منعقد کرنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل آئندہ سال 4فروری سے 24فروری تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کرکٹ قطر کے شہر دوحہ میں ہونا تھی، تقریب میں کرکٹ لیگ اس بات کا بھی اعلان بھی متوقع ہے کہ اب یہ لیگ کس مقام پر کھیلی جائے گی، تاہم اب اس لیگ کے متحدہ عرب امارات میں کرائے جانے کے امکانات روشن ہیں۔