کھیل
23 ستمبر ، 2015

شہریارخان کا یونس خان کے بیانات کیخلاف کارروائی کا عندیہ

شہریارخان کا یونس خان کے بیانات کیخلاف کارروائی کا عندیہ

لاہور..........قومی کرکٹر یونس خان کے میڈیا کو دیے گئے بیانات ان کے لئے وبال جان بن گئے ہیں ۔ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یونس خان ذرائع ابلاغ میں اپنے ون ڈے سلیکشن کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں ،اس سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے اور انھیںاب وارننگ دی جائے گی۔

پی سی بی چیئرمین نے یونس خان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ پاکستان سپر لیگ کی تقریب میں انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں مدعو نہ کیا گیا ہوتا، تو وہ اس غلطی کی خود معافی مانگتے اور ان کو دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے آنے جانے کا خرچ طلب کیا تھا۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر یونس خان سے کہا ہے کہ اگر وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں ،تو انھیں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ جب تک وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں کسی بھی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :