29 مارچ ، 2025
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟
جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر نہیں ہوتا۔
البتہ اگر زندگی میں جو صدقہ فطر ادا کرنا تھا، وہ ادا نہیں کیا اور اس کے ادا کرنے کی وصیت کی ہےتو ایک تہائی ترکہ سے ادا کرنا ضروری ہے، اور اگر میت/والدین نے وصیت نہیں کی تو ورثا اجتماعی یا انفرادی طور پر ادا کرنا چاہیں تو اداکر سکتے ہیں، اور یہ میت/والدین پر احسان ہوگا۔
باقی مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے عام صدقہ خیرات کرنا درست ہے، اس سے مرحوم والدین کو اجر و ثواب ہوگا۔