دنیا
24 ستمبر ، 2015

روس کے آخری شہزادے اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی

روس کے آخری شہزادے اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی

ماسکو......روسی شاہی خاندان کے افراد کی دو لاشوں کی تصدیق کیلئے آخری شہزادے اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی کی گئی۔شاہی خاندان کو 1918 میں قتل کردیا گیا تھا۔

تفتیش کاروں نے لاشوں کی تصدیق کیلئے شہزادے اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی کر کے ان لاشوں کے نمونے حاصل کئے۔روسی حکام نے 1918 میں قتل ہونے والوں کی 1991 میں اجتماعی قبر سے شاہی خاندان کی لاشیں ملنے کی تصدیق کی تھی۔

اس تنازع نے اس وقت شدت اختیار کی جب 2007 میں ایک اور مقام سےاس خاندان کی مزید دو لاشیں ملیں اور لاشوں کو ایک ساتھ دفنانے کیلئے ان کی تصدیق کی ضرورت پڑی ،جس کے بعد اس خاندان کے مختلف افراد کی لاشوں کے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا میں بھی عید قرباں روایتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے ،اورمسلم امہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں ۔

مزید خبریں :