24 ستمبر ، 2015
منیٰ/ مکہ مکرمہ ......منیٰ میں بھگدڑ کے باعث شہید ہو نے والوں کی تعداد 453ہو گئی ہے ، سعودی شہری دفاع کی جانب سے جا ری کی گئی معلومات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 719 ہے ۔
واقعہ منیٰ میں مکتب نمبر93اور جمرات شارع 204کے قریب شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران پیش آیا۔ مکتب میں الجرائر کے حاجی مقیم تھے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے حاجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہو ئےمعلومات کےلئے ہیلپ لائن 00966125277537کا اعلان کیا ہے۔صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام مذہبی اور سیاسی راہنمائوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی شہری دفاعکے مطابق واقعہ شیطان کو کنکریاں مارنے کےدوران پیش آیا ،جس میں453حجاج کرام شہید اور719زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں م شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو منیٰ جنرل اسپتال منتقل کیا۔
پاکستان میڈیکل مشن کے مطابق حادثہ جمرات شارع 204پر پیش آیاد، حادثے میں کسی پاکستانی حاجی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تاہم لاہور کے رہائشی ایک محمد عارف کے جاںبحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔
سعودی شہری دفاع نے شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کرام کی قومیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا،ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کام جا ری ہے۔
رواں سال حج کے موقع پریہ دوسرا بڑاسانحہ ہے ، اس سے قبل 12ستمبر کومکہ میں تعمیراتی کام کیلئے نصف کرین مسجد الحرام میںگرنے سے 107افراد جاں بحق اور 238زخمی ہوئے تھے۔
صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام مذہبی اور سیاسی راہنمائوں نے واقعے پر شہید حاجیوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں اور سانحہ پرپاکستانی سفارتخانےسےرابطے میں مسلسل رابطے میں ہیں۔