24 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ.......حج کے موقع پر بھگدڑ سے بچنے کے لیے سعودی عرب کی وزارت حج نے کچھ حفاظتی اقدامات تجویز کیے ہیں۔ جن پر عمل کرنے سے ایسے افسوسناک واقعات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
حج کے موقع پر سب سے بڑا خطرہ جمرات کے مقام پر منڈلاتا ہے، جب شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ اکتوبر 2012ءمیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ حج کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ سے حاجیوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔ 2006ءمیں 346افراد شہید اور 289حاجی جمرات کے مقام پر زخمی ہوئے۔
سعودی عرب کی وزارت حج نےجمرات کے دوران محفوظ رہنے کے لیے کچھ حفاظتی اقدامات تجویز کیے ہیں۔ جس کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے شیڈول کے پابند رہیں۔
جمرات سے واپسی کے لیے بنائی گئی لائنوں کی پابندی کریں۔ اپنے ساتھیوں کو دھکا دینے سے گریز کریں، تمام مناسک سکون اور اطمینان سے اداکریں۔
ٹریفک کی مخالف سمت نہ چلیں۔عام طور پر اس وقت حادثات رونما ہوتے ہیں جب حاجی غلط لائنوں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔