دنیا
24 ستمبر ، 2015

بشارالاسد کو شام مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے،انجیل مرکل

بشارالاسد کو شام مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے،انجیل مرکل

برسلز........ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو شام امن مذاکرات میں شریک کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بحران کے حل کیلئے بہت سے کرداروں سے بات کرنا ہوگی اور ان میں دوسروں کے علاوہ بشارالاسد بھی شامل ہونے چاہئیں۔

وہ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔اس اجلاس میں شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں مغربی ممالک میں مہاجرین کی جوق درجوق آمد کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے پر غور کیا گیا ہے۔

انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ نہ صرف امریکا اور روس سے بات چیت کی جانی چاہیے بلکہ اہم علاقائی شراکت داروں ،ایران اور سنی ممالک سعودی عرب وغیرہ سے بھی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :