پاکستان
26 ستمبر ، 2015

وزیراعظم نوازشریف کی نیویارک میں جرمن چانسلر سے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کی نیویارک میں جرمن چانسلر سے ملاقات

نیویارک.......وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا اور بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا جبکہ سری لنکن صدر سے ملاقات میں کرکٹ کے مقابلے بحال کرنے اور تعداد بڑھانے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں :