Time 31 مارچ ، 2025
پاکستان

عیدکے روز عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز  ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور  وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے روز فیملی اور  وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

خیال رہےکہ عید کے موقع پر  پنجاب حکومت کی ہدایات پر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔ عید کے دنوں میں قیدیوں کو اپنے عزیزوں سے ملنےکی اجازت دی گئی ہے۔

 اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل میں عید پر قیدیوں کے لئے خصوصی پکوان بھی تیار کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :