Time 31 مارچ ، 2025
پاکستان

صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم

صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم
ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ فوٹو فائل

کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا، ایف آئی اے جی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روزایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔

غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈرنگ کیس میں ریمانڈ  مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ عدالت پہنچنے پر فرحان ملک صحافیوں اور  اہلخانہ سے گلے ملے۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل کسڈی کا حکم دے دیا۔

فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت 3اپریل کو ہوگی جب کہ دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ 

مزید خبریں :