27 ستمبر ، 2015
سنچورین........جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت اپنی شروعات کے قریب ہے۔ لیکن اس سے پہلے افریقی ٹیم کو ایک دھچکا لگا ہےجہاں ان کے آل رائونڈرڈیوڈ ویز پریکٹس کے دوران اپنا ہاتھ تڑوا بیٹھے۔ وہ اب سرجری ہونے کے بعد 6ہفتے کے لئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے ان کے متبادل کے طور پر ایلبی مورکل کو 18ماہ بعد ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پروٹیز ٹی 20کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویز کا سیریز کی شروعات کے موقع پر ان فٹ ہونا بڑا نقصان ہے ، وہ ایک زبردست آل رائونڈر ہیں اور ان کی بولنگ کی سیریز کے دوران کمی محسوس ہوگی۔ متبال کھلاڑی ایلبی مورکل کی ٹیم میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، شاید انہوں نے سوچا ہو کہ ان کا کیرئیر اب ختم ہوچکا ہے لیکن ٹیم میںواپسی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
ادھر پروٹیز بیٹسمین رائلی روسوو کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان ہے، پہلے وہ ٹی20 سیریز سے باہر ہوئے تھے، لیکن اب ان کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ٹائم پر بھی فٹ ہونے کا چانس نہیں، ان کی جگہ کھایہ ذونڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔